فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑ دی

اسلام آباد(ایس این این ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔استعفے کی کاپی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ تبدیلی کے خواہش مند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں لیکن 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔ان کا کہناتھاکہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔فوزیہ قصوری نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گےپی ٹی آئی ذرائع نے فوزیہ قصوری کے استعفیٰ کی تصدیق کر دی ہے۔ دیکھئیے ان کا ٹویٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں