ساہیوال: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) عارف والا بہاولنگر روڈ پر چک 45/EBکے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق دو شدید زخمی ۔واقعات کے مطابق فیصل آباد کا محمد شبیر بھٹی بہاولنگر سے فیصل آباد اپنی ڈالہ گاڑی 2590/FBXپر جا رہے تھے جب وہ چک 45/EBکے قریب پہنچے تو دو نامعلوم ڈاکو مو ٹر سائیکل نمبر 51/SLLپر آگئے اور شبیر کو روکا اور لوٹنے لگے اس دوران ریاض ولد سخی محمد اور اس کے تین بیٹے محمد مدثر ،غضنفرریاض ،نوازش آگئے اور شبیر کی مدد کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ریاض اور مدثر گولیاں لگنے سے جں بحق جبکہ نوازش ،غضنفر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ڈاکو اپنی مو ٹر سائیکل اور راہگیروں سے لوٹا ہوا سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں