اولمپئن قمر ضیاء کو ہاکی ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈی ایچ اے چوہدری انوار الحق منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود 10کلبوں کے صدور‘سیکرٹریز اور مجلس عاملہ کے ممبران نے اولمپئن قمر ضیاء کو پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر اور دیگر عہدیداران کومنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پی ایچ اے کانگرس ممبران کا قمر ضیاء کو بطور سینئر نائب صد ر منتخب کرنے پر ان کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ قمر ضیاء بطور سینئر نائب صدر پنجاب اور بالخصوص ساہیوال ڈویژن میں ہاکی کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرینگے۔اجلاس میں محمد ہارون بٹ‘ شہزادہ عالمگیر‘ملک علی شیر نعیم‘ زاہد چوہدری‘راؤ حمزہ‘طاہر محمود‘عبدالرزاق‘اعجاز احمد‘عثمان علی‘سرور ندیم‘شیخ عبدالوحید ودیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں