ساہیوال: چوری کی مختلف وارداتیں، نقدی اور زیورات چوری

ساہیوال(ایس این این)چوری کی مختلف وارداتوں میں طلائی زیورات‘نقدی‘سعودی ریال‘ڈالر اور موٹرسائیکل وغیرہ ملزمان چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات 90/9-Lمیں ہو ئی یہاں شہزاد وغیرہ4ملزمان نے محمد عمر کے گھر سے نقدی‘ پارچات اور طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے چراکرلے گئے۔ دیگر وارداتوں شاداب ٹاؤن میں ثاقب نے محمد احسان کی گاڑی سے نقدی‘ڈالر‘سعودی ریا ل والا بریف کیس مالیتی 2لاکھ روپے‘موضع جیون شاہ میں غلام حسین وغیرہ 4ملزمان نے ظفر اقبال کے گھر سے بکری مالیتی40ہزارروپے‘1/10-Lمیں نامعلوم ملزمان نے عمر دراز کے گھرکی دیوار پھلانگ کر گھر سے نقدی‘موٹرسائیکل اورموبائل فون وغیرہ مالیتی55ہزارروپے وغیرہ چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں