ساہیوال: 2008ء میں تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹرز کو مستقل تقرری پر ملک صابر کی جانب سے مبارکباد

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی کے ترجمان ملک صابر حسین کھوکھر نے 2008ء میں پبلک سروس کمیشن کے تحت تعینات ہونے والے ہیڈماسٹرز کو محکمہ تعلیم میں مستقل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ 2008ء میں بھرتی ہونے والے ہیڈماسٹرز کی تاریخ تقرری سےمستقل ملازمت کی منظوری سیکرٹری تعلیم پنجاب نے آج لاہور میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران دی۔ ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقل تقرری کا پروانہ پانے والے ہیڈ ماسٹرز محکمہ کی کارکر دگی اور طلبا کی مخفی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے اور جدید طریقہ ہائے تعلیم سے طلبا کی کار کر دگی کو سنوارنے میں اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں گے۔ ملک صابر حسین کھوکھر نے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر صاحبان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں