تحریک انصاف کا100روزہ پروگرام پاکستان کی تقدیر بدل دے گا: رائے حسن نواز

ساہیوال(ایس این این ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نوازخاں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا100روزہ پروگرام پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ عمران خان کا وزیراعظم بننا نئے پاکستان کی بنیاد ہوگا۔ جو لوگ تحریک انصاف کے 100روزہ پروگرام پر تنقید کررہے ہیں ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔اپنا پروگرام پیش کرنے کی بجائے تحریک انصاف کے پرگرام پر بلا وجہ تنقید کررہے ہیں۔ اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ نا ممکن کو ممکن بنایا۔100روز کا پروگرام بھی ضرور کامیاب ہوگا اور یہ پروگرام پاکستان کی تقدیر بد ل دے گا جس دن عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھایا اس دن ہی نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ساہیوال میں ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔ ن لیگ کے اپنے لوگ نوازشریف سے تنگ آچکے ہیں اور ان کی اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہے۔ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے لوگ منہ چھپاتے پھریں گے اور انہیں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہ ہوگی۔تحریک انصاف مرکز سمیت پنجا ب میں بھی کلین سویپ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں