ساہیوال:‌چوری کے واقعات، طلائی زیورات چوری

ساہیوال(ایس این این)چوری کی مختلف وارداتیں ‘نقدی ‘طلائی زیورات وغیرہ چراکرلے گئے ۔ چوری کی واردات نواحی گاؤں 90/9-Lمیں ہوئی یہاں علی احمد وغیرہ 5 ملزمان نے پرویز اختر کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے نقدی اورطلائی زیورات وغیرہ مالیتی 76ہزار روپے چرالئے ۔ دیگر وارداتوں غلہ منڈی میں 2نامعلوم ملزمان نے امانت علی کے پٹرول پمپ سے نقدی 43ہزار روپے اور74/4-Rمیں علی وغیرہ 4ملزمان نے غلام فرید کے گھر کی دیوار کو نقب لگا کر نقدی اورطلائی زیورات مالیتی 2لاکھ روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں