نعیم الحق کا دانیال عزیز کو لائیو شو میں تھپڑ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا۔پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو نامناسب الفاظ سے پکارا جس پر نعیم الحق نے انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔اس بیچ پروگرام کے میزبان منیب فاروق دونوں مہمانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔یاد رہے نعیم الاحق اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرمُ نواز گندہ پور سے بھی ہاتھا پائی کرچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز بھی اپنی تلخ کلامی کی وجہ سے ٹاک شوز میں متعدد بار اینکرز سے بدتمیزی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں