ساہیوال: بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال(ایس این این)پٹرولنگ پولیس نے موٹرسائیکل چور کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا ‘چور سے 40ماسٹرچابیاں برآمد ۔تفصیلات کے مطابق 87/12-Lکا رہائشی اﷲ دتہ پرانی چیچہ وطنی موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ شک ہونے پر پٹرولنگ پولیس 34/EB کے انچارج سب انسپکٹر نعیم خان نے پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ رو ک کر چیکنگ کی تو ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل نکلی جو اس نے ہڑپہ سے چوری کی تھی ۔مذکورہ افسر نے ملزم کی جامہ تلاشی لی تو ملزم کی جیب سے مختلف 40ماسٹر چابیاں برآمد ہوئیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہے 15/20روز قبل جیل سے رہاہوا ہے اور اس کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے۔پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو موٹرسائیکل سمیت کمیر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں