رمضان بازار ،چینی سٹال سے چینی کی دکانداروں کو سپلائی، انچارج گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ )رمضان بازار میں چینی سٹال سے چینی دکانداروں کو سپلائی کرتے ہوئے چینی سٹال کا انچارج گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق رمضان بازار میں چینی سٹال کے انچارج عاصم حماد کاکارندہ بہادرعلی محکمہ صحت کے نائب قاصد محمودالحسن کے ذریعے دکانداروں کو چینی سپلائی کررہاتھا کہ سپیشل برانچ کی رپورٹ پر چھاپہ ماراگیااورسپلائی کئے جانے والے 23 بیگ چینی برآمد کرلئے گئے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قائمقام ڈپٹی کمشنر قدیراحمدباجوہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں