سابق وزیر اعظم بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے، بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی ڈاکٹروں نے ابھی تاریخ نہیں دی تاہم ان کی کیمو تھراپی لندن میں ہوگی جب کہ کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرز آپریشن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ واضھ رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی ہے اور اس میں انہیں صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وزرا کی بھرپور بھی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں