ساہیوال:‌چوری کی 2 وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ ) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان بکریاں اور درخت چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات جیون شاہ میں ہو ئی یہاں عمران وغیرہ 4ملزمان نے یوسف شاہ کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگا کر 4بکریاں اوربکرا مالیتی2لاکھ روپے چرالیا۔ دوسری واردات 124/9-Lمیں ہو ئی یہاں منشاء وغیرہ 4ملزمان نے محمد علی کے رقبہ سے درخت مالیتی 40ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں