رمضان المبارک کی آمد ، شہر بھر میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

ساہیوال (بیورورپورٹ )رمضان المبارک میں مردو خواتین بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ‘اشاروں والے چوکوں ‘مساجد اور بڑی دکانوں کے باہر بھکاریوں کے ڈیرے ‘بھکاری شہریوں سے زبردستی خیرات مانگنے لگے‘ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شرو ع ہوتے ہی شہر کے مختلف چوکوں‘ اشاروں پر مساجد اور بڑی دکانوں کے باہر مردوخواتین ‘بچے اوربوڑھے بھکاری شہریوں کو گھیر لیتے ہیں اور گاڑیوںپر دستک دیکر متوجہ کرکے خیرات مانگتے ہیں اور نہ دینے پر بار بار شیشوں پر دستک دیکر انہیں خیرات دینے پر مجبور کرتے ہیں ۔ مساجد کے باہر نمازیوں کو گھیر کر خیرات لی جاتی ہے اور شہریوں سے جذباتی انداز میں خیرات کے لئے کلمات کہہ کر خیرات دینے پر مجبور کرد یتے ہیں۔ بڑی دکانوں کے باہر اور بازاروں اور مختلف چوکوں میں فقیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اورشہریوں کو گھیر کر خیرات لیتے ہیں ۔فقیروں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں